Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ویتنام میں بارش اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک

ویتنام میں بارش اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک

ہنوئی ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی ویتنام میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی اہم علاقے زیرآب  ہیں جن میں سیاحت کیلئے مشہور مقام ہنوئی این بھی شامل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ویتنام میں وقفہ وقفہ سے تیز بارش اور طوفان آتے رہتے ہیں تاہم ڈسمبر کے مہینہ میں ایسا نہیں ہوتا لیکن اب کی بار ڈسمبر میں ہوئی شدید بارش اور سیلاب نے نہ صرف سب کو حیرت زدہ کردیا بلکہ ان کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا۔ عام طور پر ڈسمبر کا مہینہ سرد اور خشک ہوتا ہے جو سیاحوں کا بھی پسندیدہ موسم ہے۔ دوردراز کے علاقوں میں کئی مکانات زیرآب ہیں۔ نیشنل فلڈ اور اسٹارم کنٹرول کمیٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 32000 ہیکٹرس پر مشتمل فصلیں تباہ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT