Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ویتنام میں زکا وائرس کے دو معاملات سامنے آئے

ویتنام میں زکا وائرس کے دو معاملات سامنے آئے

ہنوئی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام میں زکا وائرس کے پہلے دو معاملات منظرعام پر آئے ہیں۔ آن لائن vnexpress اخبار نے اس سلسلہ میں نائب وزیرصحت گیون لکانگ لانگ کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق دو خواتین جن کی عمریں 64 اور 33 سال ہیں، زکا وائرس سے متاثر پائی گئیں۔ دونوں خاتون بخار میں مبتلا تھیں اور ان کے جسم پر جگہ جگہ سرخ نشان پڑے ہوئے تھے جبکہ ان کی آنکھیں بھی سرخ ہوگئی تھیں۔ 33 سالہ خاتون 8 ماہ کی حاملہ ہے۔ زکا وائرس سے متاثرین کوئی علامت ظاہر نہیں کرتے صرف معمول اور مختصر مدت کیلئے وہ بیمار پڑجاتے ہیں البتہ حاملہ خواتین پر اس کے خطرناک اثرات دیکھنے میں آئے ہیں جس سے رحم مادر میں موجود بچہ کی جان کو یا تو خطرہ لاحق ہوتا ہے یا پھر بچہ مختلف جسمانی نقائص کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ فی الحال ایسے معاملات برازیل میں دیکھے جارہے ہیں۔ ویتنام کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے زکا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہیکہ وہ مچھر دانیوں کے بغیر ہرگز نہ سوئیں۔

TOPPOPULARRECENT