Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویتنام میں صرف سکیت کامیاب، تین دیگر ناکام

ویتنام میں صرف سکیت کامیاب، تین دیگر ناکام

ہو چی منہہ سٹی (ویتنام) ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیت مائنینی واحد ہندوستانی رہے جو ویتنام اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سکنڈ راؤنڈ میں پیشرفت کرپائے جبکہ سمیت ناگل مزاحمت سے بھرپور جدوجہد کے بعد اپنا فرسٹ راؤنڈ آج یہاں ہار گئے۔ چوتھے سیڈ مائنینی جو سنگلز میں 168 پر دوسرے سب سے اونچے رینک کے حامل ہندوستانی بن چکے ہیں، انھوں نے اسپین کے بنا سیڈ والے گیرارڈ گرانولرز کو 50,000 امریکی ڈالر والے اے ٹی پی ہارڈ کورٹ چیلنجر ایونٹ کے پہلے دَور میں 6-4، 7-6(3) سے شکست دی۔ تاہم ناگل اور جیون نیڈن چیزیان فرسٹ راؤنڈ ناکامیوں کے ساتھ خارج ہوگئے جبکہ صنم سنگھ کا میچ بارش کے سبب معطل کیا گیا ہے۔ صنم پہلا سٹ 1-6 سے ہارنے کے بعد دوسرے میں 5-1 سے آگے تھے کہ بارش نے کھیل روک دیا۔

TOPPOPULARRECENT