Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ویجٹرین ڈش کھانے سے باراتیوں کا انکار مسالخ پر پابندی

ویجٹرین ڈش کھانے سے باراتیوں کا انکار مسالخ پر پابندی

بریلی ( یو پی ) ۔8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش میں مسالخ پر پابندی کے باعث شادی تقاریب میں گوشت کے بغیر ڈش تیار کیے جارہے ہیں ۔ یو پی کے ایک موضع میں شادی تقریب میں شرکت کرنے والے باراتیوں نے ویجٹرین پلاٹر کھانے سے انکار کردیا ۔ حامد علی انصاری نے اپنی دختر کی شادی کے لیے وسیع تر انتظامات کیے تھے لیکن تمام کوششوں کے باوجود وہ نان ویجیٹرین ڈشس پیش نہیں کرسکے جس کی وجہ سے باراتیوں نے گوشت کے بغیر دعوت کھانے سے انکار کردیا ۔ یو پی میں گوشت پر پابندی سے کئی دکانات بند ہیں ۔ چکن اور مٹن کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں بلکہ مارکٹ میں یہ گوشت بھی دستیاب نہیں ہے ۔ آخری حد تک کوشش کے باوجود حامد علی انصاری گوشت کا انتظام نہیں کرسکے اور انہوں نے باراتیوں کو مٹر پینر ، مشروم ،اور دال مکھنی پیش کیا لیکن باراتیوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا ۔ اور بغیر کھانا کھائے چلے گئے ۔ مسالخ بند ہونے سے بھینس کا گوشت جو 150 روپئے کیلو فروخت ہوتا تھا اب 400 روپئے کیلو فروخت ہورہا ہے جب کہ مٹن 350 سے بڑھ کر 600 روپئے کیلو ہوگیا ۔ اور چکن کی قیمت بھی 260 روپئے کیلو ہوگئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT