Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویجیلینس عہدیداروں کی تحقیقات

ویجیلینس عہدیداروں کی تحقیقات

یلاریڈی۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے جواڑی موضع میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔ بدعنوانی پر اے ایس او راج شیکھر کی نگرانی میں ریوینیو ویجیلینس عہدیداروں نے گھر گھر سروے کیا۔ موضع میں راشن ڈیلر شنکر راؤ، راشن صحیح سربراہ نہ کرنے کی شکایت پر موضع کے عوام نے الزام لگاتے ہوئے تور دال کی کالا بازاری کرنے کی شکایت کی تھی جس پر عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل آفس میں ASO مسٹر راج شیکھر سے بات کرکے تحقیقات کیں۔ تحصیلدار آفس پر ریکارڈ کا معائنہ کرکے ڈیلر کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر ASO مسٹر راج شیکھر ، انچارج مسٹر سرینواس موجود تھے۔

 

لے آؤٹ اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی
ویملواڑہ۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ بلدی حدود میں لے آؤٹ اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کریمنل کیس درج کئے جارہے ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ آفیسر محمد بشیر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سروے نمبرات 70، 18 کی لے آؤٹ اراضی پر بغیر اجازت عارضی طور پر تعمیر کئے جانے والے روموں کو میونسپل مزدوروں نے منہدم کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت مکانات تعمیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT