Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ ‘اے بی اور گیل کو آؤٹ کرنا چیلنج:بھونیشورکمار

ویراٹ ‘اے بی اور گیل کو آؤٹ کرنا چیلنج:بھونیشورکمار

بنگلور۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل 2016 میں سن رائزرس حیدرآباد کی بولنگ نے خود کو سب سے بہترین بولنگ شعبہ ثابت کیا ہے لیکن ٹیم کے صف اول کے بولر بھونیشور کمار نے کل یہاں بنگلور میں کھیلے جانے والے خطابی مقابلے کے ٰضمن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ حریف کپتان ویراٹ کوہلی کے ہمراہ کریس گیل ‘اے بی ڈی ویلئرس اور شین واٹسن کو آوٹ کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔کمار نے مزید کہا کہ بنگلور کے مذکورہ بیٹسمینوں کے خلاف ٹیم منصوبہ بنائے گی اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان بیٹسمینوں کے خلاف بہتر مظاہرہ کرپائیں گے لیکن یہ ایک مشکل کام ہوگا۔کمار کے بموجب بنگلور کے جملہ رنز میں کوہلی نے 35 فیصد تعاون کیا ہے جسکے بعد ڈی ویلئرس ‘گیل اور واٹسن اہم بیٹسمین ہیں۔کمار نے ساتھی بولر مستفیض الرحمن کے گجرات کے خلاف اہم مقابلے میں زخمی ہوکر میدان سے باہر ہونے کو بڑا نقصان قرار دیا لیکن امید ظاہر کی ہے کہ فائنل سے قبل بائیں ہاتھ کے بولر مکمل فٹ ہوجائیںگے۔مستفیض کے مقام پر ٹیم میں شامل نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ کے مظاہروں کو کمار نے متاثر کن مظاہرہ قراردیا ہے اور کہا کہ بولٹ نے بنگلہ دیشی بولر کی کمی کو پورا کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT