Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا

ویراٹ نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا

پونے ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف اتوار کی پہلے ونڈے میچ میں ہندوستان کی جیت کے ساتھ لجنڈ سچن تنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ ونڈے کرکٹ میں ٹارگٹ کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ تنڈولکر کے نام تھا لیکن پونے میں اس فتح کے ساتھ کوہلی نے اپنی 17 ویں سنچری اسکور کر کے یہ ریکارڈ مساوی کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ویراٹ کی زیادہ تر سنچریوں والے میچز انڈیا نے جیتے ہیں۔ کوہلی نے جملہ 27 ونڈے سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں سے 23 مرتبہ ٹیم انڈیا کو فتح ملی ہے۔ تاہم ویراٹ نے انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہ سچن کے اعداد و شمار کی شان اپنی جگہ برقرار ہے۔ اُن کی برابری کوئی بھی نہیں کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT