Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی نے اپنا بیاٹ محمد عامر کو تحفہ دیا

ویراٹ کوہلی نے اپنا بیاٹ محمد عامر کو تحفہ دیا

کولکتہ ۔19 مارچ (سیات ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی  ویراٹ کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو بطور تحفہ اپنا بیاٹ دے دیا۔ یہ خوشگوار واقعہ کولکتہ میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کے دوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر نے بیاٹ لہرایا اور واپس پاکستانی پریکٹس سیشن  میں چلے گئے۔اس موقع پر کوہلی اور پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی بھی ملاقات ہوئی۔خیال رہے کہ ماضی میں کوہلی کئی مرتبہ محمد عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں ہند۔پاک میچ سے قبل انہوں نے کہا  وہ بڑے باصلاحیت بولر ہیں اور میری ان کے لئے نیک تمنائیں ہیں، انھوں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بڑی محنت کی جس کے لئے بڑے حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔کوہلی نے عامر کو عالمی معیار کا  فاسٹ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کا شکار نہ ہوتے تو اس وقت دنیا کے تین صف اول کے بولروں میں شامل ہوتے۔ بعدازاں میچ کے دوران عامر کی جانب سے بہترین اسپیل کے دوران تین ہندوستانی وکٹیں لینے پر کوہلی نے عامر کو مبارک باد پیش کی تھی۔ کوہلی نے کہا تھا کہ ‘میں محمد عامر کو جس طرح انھوں نے بولنگ کی اس پر مبارک باد دوں گا، میں نے درحقیقت اسی وقت انھیں مبارک باد دی تھی جب وہ بولنگ کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT