Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی کو درجہ بندی میں ترقی

ویراٹ کوہلی کو درجہ بندی میں ترقی

دبئی۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی جس میں اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں، کوہلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ، جوروٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔ کین ولیمسن چوتھے ، ہاشم آملہ پانچویں، اے بی ڈی ویلیئرز چھٹے ، ڈیوڈ وارنر ساتویں اور چیتشورپوجارا آٹھویں نمبر پر ہیں۔ یونس ایک سیڑھی چڑھ کر نویں نمبر پر آ گئے ہیں نیز جونی بیئرسٹو تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ۔ بولرز میں اشون نے 904 نشانات کے ساتھ پہلے مقام کو مزید مضبوط کر لیا ہے اسٹین تیسرے ، اینڈرسن چوتھے اور ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔

عامر کا اہلیہ اور والدین کو سخت انتباہ
لندن۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فریال مخدوم کے الزامات اور والدین کے جوابات کے بعد باکسر عامر خان کا کہنا ہیکہ میں اہل خانہ اور بیوی کے اس جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا۔ دونوں طرف کا رویہ بچگانہ ہے۔ میں بہت برداشت کر چکا ہوں انھیں اب یہ جھگڑا ختم کرنا ہو گا۔ ٹوئیٹر پر جاری کئے گئے بیان میں عامر خان نے کہا کہ اہل خانہ میرا نام بدنام کر رہے ہیں۔ دونوں طرف سے جو غلط فہمیاں ہیں وہ گھرمیں ہی رہنی چاہیے تھیں۔ معاملات اس طرف جا رہے ہیں جہاں وہ بیٹا اور شوہر کھو دیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT