Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی کے نام سے موبائیل گیم

ویراٹ کوہلی کے نام سے موبائیل گیم

نئی دہلی، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی کے نام سے موسوم ایک موبائیل گیم کا بڑے موبائیل گیم پبلیشر نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام ویراٹ کرکٹ چیلنج رہے گا ۔ یہ موبائیل گیم پبلیشر نظارہ گیم ، کارنر اسٹون اسپورٹ اور خود کوہلی کی ذہنی اختراع ہے ۔ کوہلی اس کرکٹ گیم میں کھیلنے والے کیرکٹر ہوں گے ۔ اُن کا کردار روایتی نیلی جرسی میں ملبوس رہے گا اور حقیقی کھیل جیسے ماحول کیلئے 2D گرافکس کا استعمال کیا جائے گا ۔ نظارہ گیمس کے سی ای او منیش اگروال نے کہاکہ کوہلی اس وقت کرکٹ کے پرستاروں میں مقبول ہیں۔

TOPPOPULARRECENT