Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کی ٹیم بیرونی ممالک بھی فتوحات کے قابل :سہواگ

ویراٹ کی ٹیم بیرونی ممالک بھی فتوحات کے قابل :سہواگ

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ویریندر سہواگ نے ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم بیرونی ملک سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے کیونکہ موجودہ ٹیم کا بولنگ شعبہ کافی مضبوط ہے ۔ کوہلی کی ٹیم بیرونی ممالک وہی فتوحات حاصل کرسکتی ہے جیسا کہ 2000-2004 میں سورو گنگولی کی زیرقیادت ٹیم نے حاصل کی تھی ۔ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم گھریلو میدان پر ناقابل تسخیر ہے جس نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے اور انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں 2-0کی غیرمفتوح موقف حاصل کرلی ہے ۔ میڈیا سے اظہارخیال کرتے ہوئے سہواگ نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ویراٹ کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم میں صلاحیت اور قابلیت ہے کہ وہ برصغیر کے باہر ٹسٹ مقابلوں میں فتوحات حاصل کرے جیسا کہ گنگولی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا میں فتوحات حاصل کی تھی ۔ سہواگ نے مزید کہا کہ ٹیم کا بیٹنگ شعبہ مضبوط ہی ہے جس کی قیادت خود کوہلی کررہے ہیں جبکہ بولنگ شعبہ میں محمد سمیع اور اُمیش یادو کے ساتھ ایشانت شرما بھی موجود ہیں جوکہ ٹیم کو کامیابی دلاسکتے ہیں اور اس طرح کے بولنگ شعبہ کی دستیابی کے بعد مجھے کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی کہ موجودہ ٹسٹ ٹیم برصغیر کے مظاہروں کا سلسلہ بیرونی ممالک بھی جاری رکھے ۔

TOPPOPULARRECENT