Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / ویربھدر سنگھ سے دوسرے روز بھی پوچھ گچھ

ویربھدر سنگھ سے دوسرے روز بھی پوچھ گچھ

نئی دہلی۔ /10جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویر بھدر سنگھ کے خلاف مبینہ غیر متناسب اثاثوں کے مقدمہ کے ضمن میں لگاتار دوسرے دن آج بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ ویر بھدر سنگھ آج 11بجے دن سی بی آئی کے ہیڈ کوارٹرس پہنچے جہاں ان سے دوسرے مرحلہ کی پوچھ گچھ کی گئی۔ گذشتہ روز سی بی آئی نے ان سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ویر بھدر سنگھ کو جب ان کے خلاف ثبوت بتایا گیا تو وہ کوئی وضاحت دینے میں ناکام ہوگئے۔ اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ سی بی آئی کے پاس ویر بھدر سنگھ ، ان کے ساتھیوں اور ساجھیداروں کے بارے میں کسی خامی اور نقص سے پوری طرح پاک ایک مضبوط کیس موجود ہے جو ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کی بیوی اور بچوں کے نام پر جائیدادوں کے حصول کیلئے مجرمانہ سازش سے متعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT