Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / ویر بھدرا کو جھٹکہ، غیرمحسوب اثاثہ جات کا مقدمہ چلے گا

ویر بھدرا کو جھٹکہ، غیرمحسوب اثاثہ جات کا مقدمہ چلے گا

نئی دہلی، 3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویر بھدر سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکہ لگا ہے ۔ عدالت نے آمدنی سے زیادہ املاک کے معاملے میں ای ڈی کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی ان کی درخواست آج مسترد کر دی۔ جج آر کے گوا نے ویربھدرا اور دیگر کی جانب سے ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد ویربھدرا اور ان کے خاندان پر آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے الزام کا مقدمہ چلے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس معاملے کے تعلق سے ویربھدرا پر مسلسل جارحانہ رخ اختیار کئے ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش میں اسی سال انتخابات بھی ہونے ہیں۔اس کیس میں ویربھدرا کی اہلیہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرتبھا سنگھ کے علاوہ ان کا بیٹا بھی ملزم ہے ۔ ای ڈی اس معاملے میں 83 سالہ ویربھدرا کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ مار چکا ہے ۔ ویربھدرا پر الزام ہے کہ جب وہ منموہن سنگھ کی قیادت والی مرکز کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت میں محکمہ فولاد کے وزیر تھے ، اس دوران انہوں نے آمدنی کے جائز ذرائع کے مقابلے میں 6.3 کروڑ روپے زائد حاصل کئے ۔ وہ سال 2009سے 2011ء تک وزیر فولاد تھے ۔ مرکزی تحقیقاتی ادارہ (سی بی آئی) نے گزشتہ سال ستمبر میں ویربھدرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور شملہ اور دہلی سمیت 13 مقامات پر چھاپے ماری بھی کی تھی۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کے بعد ای ڈی نے بھی ایف آئی آر درج کی تھی۔مارچ 2015 میں ویربھدرا اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT