Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ویزابرخاستگی سے قبل عالم دین نے آسٹریلیا چھوڑ دیا

ویزابرخاستگی سے قبل عالم دین نے آسٹریلیا چھوڑ دیا

ہم جنس پرستی کیخلاف بیان پر بعض گوشوں کی ناراضگی کا شاخسانہ
کینبرا۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسلامی عالم دین جنہوں نے ہم جنس پرستی کے خلاف کچھ بیانات دیئے تھے، جس کے بعد حکومت کو عوام کے ایک گوشہ کی ناراضگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ویزا کی میعاد پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا، انہوں نے اس سے قبل ہی آسٹریلیا چھوڑ دیا۔ دریں اثناء فاروق سیکلیشنار جو ایک برطانوی شہری ہیں، نے گزشتہ شب سڈنی ایرپورٹ پر آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ انہوں نے مسلم برادری سے تبادلہ خیال کے بعد آسٹریلیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور یہ وضاحت کی کہ انہیں حکومت نے آسٹریلیا سے نکل جانے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔ دوسری طرف وزیر برائے امیگریشن اینڈ بارڈر پروٹیکشن پیٹرڈٹن نے کہا کہ ان کے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کسی کارروائی کے آغاز سے قبل ہی عالم دین نے آسٹریلیا چھوڑ دیا۔ بہرحال انہوں نے اگر ازخود آسٹریلیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم اب عالم دین کے لئے دوبارہ آسٹریلیا آنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT