Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / ویزا درخواستوں کی سخت تنقیح کیلئے ٹرمپ کی ہدایت

ویزا درخواستوں کی سخت تنقیح کیلئے ٹرمپ کی ہدایت

مسلم ممالک کے درخواست گذاروں کے سوشیل میڈیا کی جانچ کا حکم
واشنگٹن ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ کسی بھی فرد کو ویزا جاری کرنے سے قبل اس بات کا جائزہ لیں کہ کیا وہ کسی مشتبہ سرگرمی میں تو ملوث نہیں ہے۔امریکہ کے سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہیکہ وہ ویزا درخواست دینے والے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی جائزہ لیں کہ کہیں وہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں سے تو منسلک نہیں۔جبکہ ویزا درخواست دینے والے کے پس منظر کے بارے میں یہ بھی معلومات حاصل کی جائیں کہ کیا وہ ان علاقوں میں تو مقیم نہیں رہا جو شدت پسند گروپ داعش کے زیر کنٹرول تھے۔امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی طرف سے بھیجے گئے سفارتی ہدایت نامہ میں سفارتخانوں سے کہا گیا ہیکہ وہ سکیورٹی اور انٹلیجنس کا ایسا طریقہ کار وضع کریں تاکہ ان افراد کی چھان بین کی جا سکے جنکے بارے میں ممکنہ طور معلومات کی زیادہ ضرورت ہے۔اگر ایسے شواہد سامنے آتے ہیں کہ کوئی شخص ممکنہ طور پر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کو امریکہ کا ویزا جاری کرنے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔تاہم رپورٹ میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ سخت چھان بین کی ہدایت کا اطلاق خاص طور پر کن ملکوں کے شہریوں پر ہو گا۔رواں سال 10 اور 17 مارچ کے درمیان سفارت خانوں کو بھیجے گئے چار سفارتی احکام کے مطابق سفارتخانے کے عہدیداروں کیلئے یہ ضروری ہیکہ وہ ویزا دینے سے قبل اس بات کا اطمینان کریں کہ جس شخص کو ویزا دیا جا رہا ہے وہ امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ تو نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT