Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ویزا فیس میں اضافہ کیلئے قانونی طور پر پابند ، امریکہ کی وضاحت

ویزا فیس میں اضافہ کیلئے قانونی طور پر پابند ، امریکہ کی وضاحت

واشنگٹن ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے ہندوستان کو بتایا کہ ویزا فیس میں حالیہ اضافہ کے لیے وہ قانونی طور پر پابند ہے ۔ اس سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں زیادہ متاثر ہوں گی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حالیہ باہمی ملاقاتوں کے دوران یہ مسئلہ پوری شدت سے اٹھایا تھا۔ ارون جیٹلی نے میڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو مسائل ہمیں درپیش ہیں۔ ایک ویزا فیس میں اضافہ اور دوسرا آئی ٹی پروفیشنلس کے لیے مجموعی چارجسس۔ ان دونوں کے معاملہ میں امریکہ کا موقف یہ ہے کہ قانونی طور پر یہ فیصلے کئے گئے، لہذا ہم اس کے پابند ہیں ۔ جب تک قانون میں تبدیلی نہیں کی جاتی یہ یونہی برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ویزا فیس میں اضافہ سے صرف ہندوستانی کمپنیاں متاثر ہوں گی ۔ اور انہوں نے اسے امتیازی عمل قرار دیا۔ امریکی کانگریس نے گزشتہ سال ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں میں مقبول H-1B اور L-1 ویزا پر 4500 ڈالر تک خصوصی فیس عائد کی تھی ۔ اس کے ذریعہ 9/11 ہیلت کیئر ایکٹ اور بائیو میٹرک ٹریکنگ سسٹم کے لیے فنڈز اکھٹا کیے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT