Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ویزوں سے مسابقت پیدا ہوگی : نوتیج سرنا H1B

ویزوں سے مسابقت پیدا ہوگی : نوتیج سرنا H1B

واشنگٹن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ’’امریکی
H1B
ویزہ جسے ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان ویزوں کے ذریعہ امریکی کمپنیوں کو عالمی سطح پر دیگر کمپنیوں سے مسابقت کا موقع ملتا ہے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں‘‘۔ امریکہ میں متعین ہندوستانی سفیر نوتیج سرنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب ہر طرف اس بات کے چرچے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ
H1B
ویزوں کی اجرائی میں زبردست کٹوتی کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
H1B
ویزہ اسکیم خود امریکی کمپنیوں کیلئے نعمت غیرمترقبہ ہے کیونکہ اس سے کمپنیوں کیلئے مسابقتی ماحول پیدا ہوتاہے جسکی وجہ سے کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری واقع ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT