Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویزوں کے حصول میں ناکامی ہندوستانی باکسنگ ٹیم جرمنی روانہ نہیں ہوپائی

ویزوں کے حصول میں ناکامی ہندوستانی باکسنگ ٹیم جرمنی روانہ نہیں ہوپائی

نئی دہلی 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسرس جرمنی میں ہونے والے کیمسٹری کپ میںحصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ انہیں ویزا ملنے میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم نیشنل فیڈریشن نے تیقن دیا ہے کہ ہندوستانی باکسرس کو بہت جلد کسی دوسرے مقابلہ کیلئے روانہ کیا جائیگا۔ ہندوستان کی 10 رکنی باکسنگ ٹیم کو ہالے جرمنی کیلئے آج رات روانہ ہونا تھا تاکہ وہاں 44 ویں کیمسٹری کپ میں حصہ لے سکیں۔ اس ٹیم میں دو ایشین یوتھ میڈل یافتہ باکسرس بھی شامل ہیں۔ تاہم چونکہ ان باکسرس کو ویزا بروقت جاری نہیں کیا گیا تھا اس لئے ان کی روانگی منسوخ کرنی پڑی ہے ۔ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجئے سنگھ نے کہا کہ ویزے جاری نہیں کئے جاسکے کیونکہ ہمیں کافی تاخیر سے پتہ چلا کہ ویزا کی درخواست وہاں سے دی جانی چاہئے جہاں سے آپ تعلق رکھتے ہیں۔ ہم حسب معمول مرکزی سطح سے ویزا درخواست داخل کرنے کے طریقہ کار پر عمل کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار ہم سے کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوںکو اپنے اپنے علاقائی مرکز سے ویزا کیلئے درخواست دینے کی ضرورت ہے ۔ اس سارے معاملہ میں کچھ وقت گذر گیا اور ویزا جاری نہیں کئے جاسکے تھے ۔ اب سے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے ویزوں کے حصول کا عمل روانگی سے 15 دن قبل ہی شروع کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ باکسرس کو آج دہلی سے ان کے شہروں کو روانہ کردیا گیا ہے اور انہیں بہت جلد کسی دوسرے ٹورنمنٹ کیلئے روانہ کرتے ہوئے پابجائی کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ اس ٹورنمنٹ کیلئے جن باکسرس کا انتخاب عمل میں آیاتھا انہیں باکسرس کو روانہ کیا جائیگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT