Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / ویزہ کے مسودہ پر ہندوستانی امریکی پروفیشنلس کو تشویش H1B 

ویزہ کے مسودہ پر ہندوستانی امریکی پروفیشنلس کو تشویش H1B 

واشنگٹن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سلیکان ویلی کے ہندوستانی نژاد امریکی آئی ٹی پروفیشنلس کو امریکی کانگریس میں H1B ویزہ سے متعلق پیش کردہ بل سے تشویش لاحق ہوگئی ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متعارف کیا گیا ہے۔ ان پروفیشنلس کا کہنا ہیکہ اگر بل قانون بن گیا تو اس سے ان کی آئی ٹی برادری شدید طور پر متاثر ہوگی۔ یاد رہیکہ حال ہی میں زائد از 100 ہندوستانی نژاد امریکی آئی ٹی پروفیشنلس سلیکان ویلی میں جمع ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی قانون اور پالیسی سازوں کے درمیان اس معاملہ پر بیداری کا احساس پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس دوران گلوبل انڈین ٹیکنالوجی پروفیشنلس اسوسی ایشن (GITPRO) کے صدر کھانڈے راؤ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی ناانصافی کے خلاف متعارف کئے جانے والے اصلاحات کی تائید کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر بلس جو اب تک پیش کئے گئے ہیں، ان میں کم سے کم تنخواہ اور ضروریات میں اضافہ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں سے نکلنے والے تازہ ترین ہندوستانی گریجویٹس اور کم تجربہ رکھنے والے ہنرمند پروفیشنلس پر منفی اثر مرتب ہوگا کیونکہ اس طرح انہیں کم سے کم تنخواہ ادا کرنے والی کوئی آجر ملنا مشکل ہوجائے گا جو متعارف کئے گئے بل کے مطابق سالانہ 130K امریکی ڈالرس ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT