Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسنینا بنیں انڈین ویلز چمپئن

ویسنینا بنیں انڈین ویلز چمپئن

انڈین ویلز20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کی الینا ویسنینا نے ہم وطن سویتلانا کزنتسووا کو تین سیٹ کے سخت جدوجہد میں 6۔7، 7۔5 ،6۔4 سے شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا خاتون سنگلز خطاب حاصل کر لیا ہے جو ان کے کیریئر کی سب سے بڑی جیت بھی ہے ۔تین گھنٹے تیز دھوپ میں ہارڈ کورٹ پر ہوئے اس مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے سے بھی دیر تک جدوجہد کی جہاں ویسنینا نے دوسرے چمپئن شپ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں سیڈ کزنتسووا کے خلاف جیت اپنے نام کر لی۔30سالہ ویسنینا کے لیے یہ کیریئر کی سب سے بڑی خطابی جیت ہے جس کی بدولت اب وہ ڈبلیوٹی اے درجہ بندی میں اپنے بہترین 13 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔گذشتہ ماہ وہ کیریئر کی بہترین 15 ویں پوزیشن پر پہنچی تھیں۔تاہم ویسنینا کیلئے ہم وطن کھلاڑی کو ہرانا آسان نہیں رہا اور پہلا سیٹ گنوانے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی وہ ایک وقت 1۔4 سے پچھڑ گئی تھیں۔لیکن پھر اگلے چاروں گیم انہوں نے جیتے اور برتری حاصل کی۔روسی کھلاڑی ویسنینا نے میچ کے بعد کہا کہ جب دوسرے سیٹ میں بھی میں پچھڑ گئی تو مجھے لگا کہ سویتلانا جیتنے والی ہیں اس لئے میں نے آرام سے کھیلنا شروع کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT