Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ، بارش سے متاثرہ کامیابی چھوڑنا چاہتی تھی

ویسٹ انڈیز ، بارش سے متاثرہ کامیابی چھوڑنا چاہتی تھی

کئی کھلاڑی ناسازگار گراؤنڈ پر زخمی ہونے کے اندیشوں سے خوفزدہ تھے

چسٹرلی اسٹریٹ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف گزشتہ شب فیصلہ کن فتح حاصل کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کارلوس براتھوائیٹ نے کہا کہ ’’کیریئر کو خطرہ سے دوچار کرنے والے زخموں‘‘ کے سبب کھلاڑیوں کے کھیل سے باہر ہونے کے امکانات پر فکرمند تھے۔ چسٹرلی اسٹریٹ پر ہفتہ کو ان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا جس کے باوجود براتھورائیٹ اور ان کے ساتھ کھلاڑی کیریبین پریمیئر لیگ ٹی۔ 20 ٹورنمنٹ کیلئے پہونچے تھے۔ دریائی کنارے کے قریب واقع ڈرہام کی موسمی صورتحال گرم آب و ہوا کے سبب اکثر اس ٹیم کیلئے چیلنج ثابت ہوا کرتی ہے۔ اس دوران موسم کے بارے میں کی جانے والی لطیفہ گوئی نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنادیا تھا۔ وکٹ کیپر چیڈوک والٹن نے ایک لڑکھڑاتی گیند پکڑنے کے لئے فیلڈنگ کا رخ بدل دیا اور بارش سے تر فیلڈ پر گھٹنے کے بل چھلانگ لگائی۔ اس کوشش میں وہ معمولی زخمی ہونے کے باوجود کامیابی کے ساتھ اسٹمپنگ کی جس سے انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی 2-1 سے کامیابی مکمل ہوگئی۔ 15 ٹی۔20 انٹرنیشنلس میں ویسٹ انڈیز کی یہ 11 ویں کامیابی تھی جس میں گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 فائنل میں ہندوستان کے خلاف کامیابی بھی شامل ہے۔ پراتھوائیٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فکرمندی اور عجلت کے ساتھ چند بچوں (کھلاڑیوں) سے بات چیت کی تھی جب چیڈوک کا علاج کیا جارہا تھا اور اکثر لڑکوں نے کہا تھا کہ یہ میدان غیرمحفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے امپائرس سے کہا تھا کہ لڑکوں کو کچھ تشویش ہے کیونکہ بارش کے سبب گراؤنڈ کی حالت ابتر ہوچکی ہے جہاں کھیلنے سے انہیں ایسے زخم آسکتے ہیں جن سے ان کے کیریئر کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ پراتھوائیٹ نے کہا کہ ’’ہم نے ایک قسم کا الٹی میٹم دے دیا تھا۔ اس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ اگر کچھ ڈرامائی یا خوفناک صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہم کھیل چھوڑنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔ اس غیریقینی حالت میں کھیل جاری رہا اور کرکٹ جیت گئی‘‘۔ طوفانی صورتحال کے باوجود کرس گیل (40) اور ایوین لیوس (51) سے پہلے وکٹ کی ساجھیداری میں 77 رنز جوڑتے ہوئے ایک مستحکم اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بولرس یام پلنکٹ اور عادل رشید نے 6 وکٹس لیتے ہوئے انگلینڈ کو 176/9 پر محدود کردیا۔

TOPPOPULARRECENT