Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز سے ٹسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع:انضمام

ویسٹ انڈیز سے ٹسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع:انضمام

لاہور۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے پاس ٹسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی20 اور ونڈے میں کامیابیوں کے بعد ہمیں اپنی خامیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کافی عرصے بعد احمد شہزاد اور کامران اکمل ٹیم کا حصہ بنے، ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان پر مزید بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں کبھی بھی ٹسٹ سیریز نہیں جیت پائی، اس مرتبہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے، اگر ٹیم جیت کر آتی ہے تو یہ ایک تاریخی جیت ہوگی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ راحت علی ان فٹ ہیں، انہیں ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا جا سکتا، اس بات کی امید ہے کہ وہ مستقبل میں ٹیم کے کام آئے گا۔انضمام الحق کے مطابق انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کامران اکمل مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے،اور کھلاڑی ٹسٹ سیریز میں جیت کو یقینی بنائیں گے۔انضمام الحق نے واضح کیا کہ ٹیم میں صرف وہ ہی کھلاڑی جگہ لے پائے گا جو اچھا کھیل کھیلے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 22 اپریل کو کنگسٹن، دوسرا 30 اپریل سے بارباڈوس اور تیسرا 10 مئی سے ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT