Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز میں پاکستان تاریخ رقم کرنے کیلئے ہنوز پرعزم

ویسٹ انڈیز میں پاکستان تاریخ رقم کرنے کیلئے ہنوز پرعزم

لاہور۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹسٹ چہارشنبہ کو کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی ٹیم کے پاس میزبان ملک میں تاریخ رقم کرنے کا آخری موقع ہے۔ تین میچز کی ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مصباح کی زیر قیادت ٹیم نے کنگسٹن میں سات وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن برج ٹاون میں ہولڈر کی زیر قیادت ٹیم نے پلٹ کر وار کیا اور 106 سے کامیابی اور سیریز برابر کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم آخری میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹسٹ سیریز جیتنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان مسابقتی مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تیسرے ٹسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جیسا کہ کرئیر کے پہلے میچ میں صرف ایک وکٹ لینے والے لیگ سپنر شاداب خان کو خارج کیا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT