Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی 20 چمپئن : فائنل میں انگلینڈ کو شکست

ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی 20 چمپئن : فائنل میں انگلینڈ کو شکست

آخری اوور میں براتھ ویٹ کے لگاتار چار چھکے ۔ سیموئیلس مین آف دی میچ ‘ کوہلی پلیر آف ٹورنمنٹ
کولکتہ 3  اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے کالی آندھی کی طرح آخری اوور کی ابتدائی چار گیندوں میں براتھ ویٹ کے لگاتار چار چھکوں کی مدد سے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا خطاب جیت لیا ہے ۔ فائنل میں اس ٹیم نے انگلینڈ کو چار وکٹس سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ میں ویسٹ انڈیز نے اپنے شاندار مظاہرہ کے ذریعہ یہ کامیابی حاصل کی ۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان پر 155 رن بنائے تھے ۔ سب سے زیادہ 54 رن جوئے روٹ نے بنائے جبکہ جوس بٹلر نے 36 اور ڈیوڈ ویلی نے 21 رن بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوین براوو ‘ براتھ ویٹ نے تین تین اور بدری نے دو اور رسیل نے ایک وکٹ لی تھی ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑکھڑاتی رہی حالانکہ ایک جانب سے مارلن سیموئیلس ڈٹے رہے تھے ۔ انہوں نے 66 گیندوںمیں دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 85 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ دوسرے بلے باز خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ ڈوین براوو 25 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ آخر میں براتھ ویٹ نے بہترین بیٹنگ کی اور صرف 10 گیندوں میں 34 ناٹ آوٹ رن بنائے ۔ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو 19 رن درکار تھے ۔ بین اسٹوکس کے اوور کی ابتدائی چار گیندوں میں لگاتار چار چھکے لگاتے ہوئے براتھ ویٹ نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور یہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 چمپئن بن گئی ۔ مارلن سیموئیلس کو مین آف دی میچ اور ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کو پلئیر آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے بھی ٹی 20 خطاب جیت لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT