Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز ٹی 20 کپتان ڈیرن سیمی برطرف

ویسٹ انڈیز ٹی 20 کپتان ڈیرن سیمی برطرف

سینٹ جانس (اینٹیگا اینڈ بابو ڈا)۔6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیرن سیمی نے جو ویسٹ انڈیز کو 2012ء اور 2016ء میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ ٹائٹل دلاتے تھے۔ آج دعویٰ کیا کہ سلیکٹرس کے سربراہ نے انہیں صرف 30 سیکنڈس کے ایک کال کے ذریعہ کپتانی کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے۔ 32 سالہ ڈیرن سیمی نے اپنے فیس بُک پیج پر جذبات سے مغلوب ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان ان کا چھ سالہ دور اب ختم ہوچکا ہے۔ سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’مجھے کل کال موصول ہوا تھا جو غالباً 30 سیکنڈس کا تھا۔ سلیکٹرس کے چیرمین نے مجھ سے کہا کہ انہوں نے ٹی۔ 20 کپتانی کا جائزہ لیا ہے اور میں اب کپتان نہیں رہوں گا۔ میرا مظاہرہ اس ٹیم میں انتخاب کیلئے موزوں نہیں رہا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT