Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 212 رنز کی شکست

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 212 رنز کی شکست

ہوبارٹ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹسٹ میں شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے  تیسرے ہی دن  ایک اننگز اور 212 رنزسے شکست دے کر سیریز میں 1-0  کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز نے ہورباٹ میں تیسرے دن کھیل کا آغازکیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 583 رنز کو برابر کرنے کے لئے مزید 376 رنز درکار تھے اور ان کی چار وکٹیں باقی تھیں تاہم 94 رنز پر کھیلنے والے ڈیرن براوو نے اپنی سنچری مکمل کی لیکن ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کے کیمرروچ آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو215 کے مجموعی  اسکور پر 31 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔ جیروم ٹیلر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ڈیرن براوو 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین  رہے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 223 رنز پر آؤٹ کرکے فالوآن کروایا تھا۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4، ناتھن لیون3 اور پیٹرسیڈل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فالوآن کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے 8 بیٹسمین دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔دوسری اننگز میں بریتھویٹ 94 رنز بنا کر نمایاں رہے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے براوو دوسری اننگز میں صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسرے کامیاب بیٹسمین کپتان ہولڈر تھے جنھوں نے 17 رنز بنائے جبکہ ٹیلر 12 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کے پیٹنسن نے دوسری اننگز میں بھی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ کو3 اور مچل مارش کو 1 وکٹ ملی۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے ایڈم ووگس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0  کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور سیریز کا دوسرا ٹسٹ  26دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT