Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کیخلاف اننگز شکست

ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کیخلاف اننگز شکست

گال 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رنگنا ہیراتھ کی 10 وکٹوں کی بولنگ کی بدولت سری لنکائی ٹیم نے پہلے ٹسٹ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 6 رنز سے شکست دی ہے۔ کھیل کے چوتھے دن ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن کے بعد 227 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جیسا کہ اِس نے سری لنکا کے پہلے اننگز کے اسکور 484 کے جواب میں 251 رنز ہی بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جرمن بلیک ووڈ نے 92 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو ایک شرمناک شکست سے محفوظ رکھنے کی تنہا جدوجہد کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے سب سے تباہ کن بولنگ ہیراتھ کی ثابت ہوئی جنھوں نے دوسری اننگز میں 79 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پہلی اننگز میں وہ 79 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے تھے۔ ہیراتھ پانچویں مرتبہ 10 وکٹیں لی ہیں اور 300 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بننے سے صرف 11 وکٹ پیچھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT