Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 456 رنز کا ٹارگٹ

ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 456 رنز کا ٹارگٹ

ابوظہبی، 24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے دوسرے ٹسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز 227 رنز پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 114 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے ۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم اظہر نے سنچری کا نادر موقع ضائع کیا اور 79 رنز بنانے کے بعد میگوئل کمنز کو وکٹ دے بیٹھے ۔ اسد شفیق کی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو ڈبل سنچری مکمل کرائی۔یونس خان اور اسد شفیق نے تیسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر اسکور کو 227رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ کھانے کے وقفے کے ساتھ ہی مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، اسد 58اور یونس 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان نے پہلی اننگز کی برتری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 448رنز کا ریکارڈ ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان نے 228 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی تھی۔ دن بھر کے کھیل کا جائزہ لیں تو کریگ براتھویٹ اور جرمین بلیک ووڈ نے اپنے شاٹس کھیلے، لیکن پاکستان نے برتری حاصل کرلی، اور لنچ پر ڈیکلیر کرنے کے بعد چار وکٹیں لے لئے۔

TOPPOPULARRECENT