Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کو 177 رنز کی شکست‘ آسٹریلیا نے ٹسٹ سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز کو 177 رنز کی شکست‘ آسٹریلیا نے ٹسٹ سیریز جیت لی

during day four of the Second Test match between Australia and the West Indies at Melbourne Cricket Ground on December 29, 2015 in Melbourne, Australia.

ملبورن ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا نے  یہاں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے  ٹسٹ  میں ویسٹ انڈیز کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0  کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ملبورن میں کھیل کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو کامیابی  کے لے 460 رنز کا نشانہ ملا تھا لیکن  پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دنیش رام دین اور جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈیزکا بیٹسمین  جم کر نہ کھیل سکا۔ ان دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور چھٹی وکٹ کے لئے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔رامدین نے 8 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ کپتان ہولڈر نے 86 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے لئے دوسری اننگز میں مچل مارش چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ نیتھن لیون نے تین، پیٹنسن نے دو جبکہ پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لیون کو میچ میں سات وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا نے گذشتہ دن کے اسکور  تین وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر ہی اپنی دوسری اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسے 459 رنز کی مجموعی سبقت ملی تھی۔ پہلی اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ اور اسٹیون سمتھ نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے لیے نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 212 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور ملبورن ٹسٹ میں کامیابی کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹسٹ ہنور باقی ہے جوکہ ضابطہ کی کارروائی ہوگا جس میں کامیابی کے ذریعہ آسٹریلیائی ٹیم وائٹ واش کی خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT