Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ ونڈے سیریز میں فاتح

ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ ونڈے سیریز میں فاتح

اینٹگا۔ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جو ریوٹ کے ناٹ آووٹ 90 رنز اور اوپنر جیسن را (52) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پر انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ونڈے میں چار وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پہلے میچ کی طرح یہاں بھی اس کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور 46 رنوں پر اس کے تین وکٹ گر گئے تھے۔ مڈل آرڈر میں جیسن محمد (50)، اوپنر کریگ بریتھویٹ (42) اور جوناتھن کارٹر (39) نے کچھ بہتر مظاہرہ کیا لیکن ان کے علاوہ دیگر بیٹسمنس بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔مطلوبہ نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ ایک رن پر پہلا وکٹ گنوانے کے بعد ٹھوس بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ جیسن را اور جو ریوٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 86 رن جوڑے۔ حالانکہ اس کے بعد مہمان ٹیم نے 37 رنوں کا اضافہ کر کے اپنے پانچ وکٹ اور گنوا دیے اور میچ دلچسپ ہو گیا۔ ایک وقت ایک وکٹ پر 87 رنز بنانے والی انگلینڈ ٹیم 25 ویں اوور میں اسکور چھ وکٹ پر 124 رن ہو گیا تھا۔ کرس ووکس (68) نے روٹ کے ساتھ ناٹ آؤٹ 102 رنز کی شراکت نبھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 48.2 اوور میں چار وکٹ سے جیت دلا دی۔روٹ نے 127 گیندوں میں تین چوکے اور ووکس نے 83 گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے سب سے زیادہ تین وکٹ اور دیویندر بشو نے دو وکٹ لئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT