Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کی سڈنی ٹیسٹ میں 207 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کی سڈنی ٹیسٹ میں 207 رنز کی برتری

سڈنی۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل بارش کی وجہ سے قدرے متاثر رہا۔ چائے کا وقفہ قبل از وقت لیا گیا اور 90 کے بجائے صرف 75 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا۔ بارش آنے سے قبل ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے، کریگ براتھویٹ نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ دنیش رامدین 23 اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے 75 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی سکور پر گر گئی، شائی ہوپ 9 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے۔اس موقع پر کریگ براتھویٹ اور ڈیرن براوو نے اچھی بیٹنگ کی اور 91 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 104 تک پہنچا دیا، ڈیرن براوو دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 33 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مارلن سیموئلز صرف 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے،

جرمائن بلیک ووڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔کریگ براتھویٹ 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر سٹیو اوکیف کا شکار بن گئے۔اس کے بعد دنیش رامدین اور کارلوس براتھویٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور کھیل کے اختتام تک ٹیم کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 تک پہنچا دیا۔ دنیش رامدین 23 اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔میرلن سیموئلز صرف چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور اسی کے ساتھ بارش آگئی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہے۔میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میںآسٹریلیا نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 212 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT