Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ویسٹ انڈیز کی 7 وکٹس سے کامیابی

ویسٹ انڈیز کی 7 وکٹس سے کامیابی

بنگلور ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیمویل بدری نے شاندار 3/12 کے ذریعہ سری لنکا کو 122/9 تک محدود کردیا جبکہ اینڈرے فلیچر نے 84 ناٹ آؤٹ کے ذریعہ کامیابی کیلئے درکار نشانہ 18.2 اوورس میں پورا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے کامیابی دلائی ۔ گروپ I ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیزدو کامیابیوں کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔ آج ٹیم نے ٹاس جیتنے سے لیکر میچ کو اپنے حق میں کرنے تک شاندار مظاہرہ جاری رکھا ۔ لیگ اسپنر بدری نے سری لنکا کے ٹاپ آرڈر کو ناکام بنایا اور پریرا واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے ۔ سری لنکا کو ابتدائی 10 اوورس میں اپنے اہم بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی کیلئے درکار نشانہ بہ آسانی پورا کرلیا ۔ اینڈرے فلیچر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT