Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو 459 رنز کی سبقت

ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو 459 رنز کی سبقت

ملبورن ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں جاری دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا لئے ہیں اور اس کی مجموعی سبقت 459 رنز ہو چکی ہے۔ تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 280 رنز کی سبقت ملی تھی لیکن میزبان ٹیم  نے فالو آن نہ دے کر پھر سے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان اسٹون اسمتھ 70 گیندوں پر 70 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کے ساتھ مچل مارش وکٹ  پر ہیں۔ اس سے قبل عثمان خواجہ نے نصف سنچری اسکور کی۔ پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے بائیں ہاتھ کے ان فام بیٹسمین خواجہ نے دوسری اننگز میں 61 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے لئے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں دونوں اوپنرس ڈیوڈ وارنر (17) اور جیوبرنس (4) شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے لئے کپتان جیسن ہولڈر نے 11 اوورس میں 49 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لئے تھے اور ڈیرن براوو اور بریتھویٹ کریز پر موجود تھے۔ تیسرے دن ان دونوں نے مزاحمت جاری رکھی اور ان کے درمیان 90 رنز کی شراکت ہوئی۔ بریتھویٹ نے 59 رنز بنائے جبکہ براوو نے 81 رنز بنائے اور وہ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹنسن اور ناتھن لیون نے فی کس چار وکٹیں لیں جبکہ پیٹر سیڈل کے نام دو وکٹیں درج ہوئی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 551 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کے علاوہ جتنے بیٹسمین کریز پر اترے انھوں نے سنچری بنائی۔ اوپنر جو برنز (128)، عثمان خواجہ (144)، کپتان اسٹیون سمتھ (134)ناٹ آؤٹ اور ایڈم ووجس (106)ناٹ آؤٹ نے سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے دو اور بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں آسٹریلیا 1-0 سے آگے ہے۔ پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 212 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT