Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کا دباؤ تھا : شعیب

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کا دباؤ تھا : شعیب

گیانا۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے پاکستان کو 2-1  سے فتح دلانے اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لینے والے  بیٹسمین شعیب ملک نے  اعتراف کیا ہے کہ پوری ٹیم پر ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے کا کافی دباؤ تھا اور وہ اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ان پر اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ون ڈے کیریئر کی نویں سنچری بنانے والے بیٹسمین نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھا کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھی بیٹسمین محمد حفیظ کے بارے میں کہا کہ حفیظ نے کھیل کی سمت کا تعین کرتے ہوئے ان پر دباؤ نہیں آنے دیا تاہم ایک ایسا بیٹسمین درکار تھا جو میچ کو مثبت انداز سے ختم کر سکے۔ شعیب ملک کے مطابق مطلوبہ ہدف ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے سنگلز اور ڈبلز کی حکمت عملی اختیار کی تاکہ موقع ملنے پر اپنی مرضی کے اسٹروکس بھی کھیلے جا سکیں اور چونکہ محمد حفیظ باؤنڈریز لگا رہے تھے لہٰذا کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کامیابی پر سرفراز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو عمدگی سے استعمال کیا اور نوجوانوں کی جانب سے بھی انہیں اچھا جواب ملا کیونکہ سیریز جیتنا زیادہ اہم بات تھی اور تمام کھلاڑی اسی وجہ سے دباؤ میں بھی تھے۔شیعب ملک نے اپنی اس یارگار سنچری کو اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی ٹینس اسٹار بیوی ثانیہ مرزا کے نام کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT