Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز کے سامی اور گیل کی پی ایس ایل میں شرکت

ویسٹ انڈیز کے سامی اور گیل کی پی ایس ایل میں شرکت

لاہور ؍ کراچی، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈارن سامی اور اوپننگ بلے باز کرس گیل نے پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنے کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی شائقین بھی جھوم اٹھے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان سامی اور اوپنر گیل پاکستان سوپر کرکٹ لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نجم سیٹھی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ ہوا ہے اور دونوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم اور رمیض راجہ کو پی ایس ایل کیلئے سفیر مقرر کیا ہے ۔ پی ایس ایل 4سے 24 فروری تک دوحہ میں کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT