Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز 163 رنز پر ڈھیر

ویسٹ انڈیز 163 رنز پر ڈھیر

کولمبو ۔ 23 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر دمیکا پرساد اور پریرا کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو یہاں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 163 رنز پر آل آؤٹ کردیا جوکہ میزبان ٹیم کو 200 رنز پر محدود کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز کھیل رہی تھی۔ دن کے اختتام پر سری لنکا نے 76/2 اسکور کے ذریعہ مقابلہ میں مجموعی طورپر 113 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ کرونارتنے (0) ، منڈیس (39) پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز کو سب سے زیادہ نقصان پرساد نے 34/4 کے ذریعہ پہنچایا جبکہ پریرا نے 28 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا بہتر ساتھ دیا ۔ مہمان ٹیم کیلئے اوپنر براتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT