Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز‘عامر کی بہترین بولنگ

ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز‘عامر کی بہترین بولنگ

جمائیکا ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے تاہم پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جسے فاسٹ بولرروں نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا ۔ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اننگز کے دوسرے اوور میں محمدعباس کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، ان کے بعد محمد عامر نے ہیٹ میئر اور شے ہوپ کو بھی زیادہ دیر وکٹ پرٹکنے نہ دیا۔ہیٹ میئر 11 اور ہوپ 2 رنز بناسکے، اس کے بعد وشال سنگھ 9 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوئے۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے، کیرن پاول 31 اور روسٹن چیز 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔کھانے کے وقفے کے بعد کیرون پاول بھی ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور میں 33 رنز کا اضافہ ہی کرسکے انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا۔ان کے بعد شین ڈاروچ 56 اور روسٹن چیز 63 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیندوں کا کا شکار ہوئے۔اس کے بعد پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ہی ختم کر دیا گیا۔محمد عامر نے 19 اوورس میں 28 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔بائیں ہاتھ کے بولر عامر نے اپنی بولنگ میں 9 میڈن اوورس بھی ڈالے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 24 اوورس میں 91 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT