Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویسٹ بروم نے برنلے کو 0-4 سے ہرایا

ویسٹ بروم نے برنلے کو 0-4 سے ہرایا

انگلش پریمیر لیگ میں برتر ٹیم کا کمزور ٹیم کیخلاف بھرپور مظاہرہ
لندن ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ویسٹ بروم کی ٹیم نے برنلے کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ پریمیر فٹبال لیگ کے میچ میں ویسٹ بروم نے برنلے کے خلاف پہلا گول چوتھے منٹ میں ہی داغ دیا۔ ایک گول کے خسارہ کے بعد کمتر ٹیم دباؤ میں آ گئی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ویسٹ بروم نے 15 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے برتری 2-0 کر دی۔ میچ کے 36 ویں منٹ میں ڈیرن فلیچر نے برنلے کی گول پوسٹ پر ایک اور کامیاب حملہ کر کے اپنی ٹیم کو 3-0 کی برتری دلوا دی۔ ویسٹ بروم نے میچ کا آخری گول 63 ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ حریف ٹیم کھیل کے دوران ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT