Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / ویشالی میں کاروباری پر حملہ، چار لاکھ کی لوٹ

ویشالی میں کاروباری پر حملہ، چار لاکھ کی لوٹ

حاجی پور24اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ویشالی ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں آج علی الصبح مجرموں نے مچھلی تاجر کو گولی مار کر کر زخمی کر دیا اور اس سے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈاک بنگلہ روڈ پر واقع مچھلی منڈی میں موٹر سائیکل سوار دو لوگ آئے اور مچھلی کے تاجر ونود سنگھ سے چار لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر مجرموں نے تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی ونود کو علاج کے لئے حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے وہاں سے ایک پستول برآمد کی ہے ۔اس دوران واقعہ کی مخالفت میں مشتعل افراد اور تاجروں نے مظاہرہ کرکے ڈاک بنگلہ روڈ کو جام کر دیا ہے ۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT