Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویلدنڈ کے عرس شریف میں رکن اسمبلی کی شرکت

ویلدنڈ کے عرس شریف میں رکن اسمبلی کی شرکت

ویلدنڈہ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ کے درگاہ حضرت سید خواجہ زندہ شاہ لی کے 127 ویں عرس شریف کا 13 فبروری سے آغاز عمل میں آیا۔ عقیدتمندوں نے بہت ہی احترام و ادب کے ساتھ کثیر تعداد میں زیارت کی اور چادریں پیش کیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی نے عرس شریف میں شرکت کرتے ہوئے درگاہ حضرت خواجہ زندہ شاہ ولی کی مزار پر چادرگل پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ خصوصاً ویلدنڈہ کی عوام ہر تہوار مل جل کر منائے ہیں۔ اس طرح درگاہ کے مسائل کے حل کرنے کی بات کی اور جو بھی ان سے تعاون ہوسکے کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر حشمت، حمید بھائی، عقیل، الیاس، صادق بھائی، نوید، معصوم، نارائنا، شیکھر، کرشنایا، سرینو گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT