Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ویلفیر پارٹی تلنگانہ کی اسٹیرنگ کمیٹی نامزد

ویلفیر پارٹی تلنگانہ کی اسٹیرنگ کمیٹی نامزد

حیدرآباد ۔8  اگست (راست) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ویلفیر پارٹی تلنگانہ کی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی سے مشورہ کے بعد ریاست میں پارٹی کے کاموں میں تیزی لانے، ممبر سازی کی رفتار بڑھانے اور مسائل پر رائے عامہ بیدار کرنے نیز ریاست میں آئندہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے پارٹی کو تیار کرنے کی غرض سے 11 افراد پر مشتمل ایک اسٹیرنگ کمیٹی نامزد کیا ہے۔ قومی صدر نے پارٹی کے تاسیسی رکن جناب کمال اطہر تانڈور کو کمیٹی کا کنوینر اور محمد رحمت کو معاون کنوینر نامزد کیا۔ پارٹی کی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کا احساس تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام اور بالخصوص اقلیتوں سے اپنے منشور میں متعدد وعدے کئے تھے۔ تاہم ایک سال کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور انہیں ملت کیلئے مفید بنانے کی غرض سے کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی۔ مسلمانوں کیلئے 12 فیصد ریزرویشن کا وعدہ سرد خانہ کی نذر ہوگیا اور آلیر انکاونٹر پر بھی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی اپنی متعینہ مدت میں ان امور پر بھی رائے عامہ بیدار کرے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے دیگر ارکان میں مسرس شفیع اللہ قادری، سید فخرالدین علی احمد، وسیم احمد، کریم نگر، احمد قیام، بابر دارانی، سعیداحمد، کلیم احمد، انورخان، نظام آباد اور محترمہ عظمت قیام حیدرآباد شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT