Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / ویلنٹائن ڈے نہ منائیں : صدر پاکستان کی اپیل

ویلنٹائن ڈے نہ منائیں : صدر پاکستان کی اپیل

اسلام آباد 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اپنے ملک کے عوام سے کہا کہ وہ ویلنٹائن ڈے منانے سے گریز کریں کیونکہ یہ مغربی روایت ہے اور ملک کے کلچر کا حصہ نہیںہے ۔ ممنون حسین نے مجاہد آزادی سردار عبدالرب نشتر کی برسی کے موقع پر تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ویلنٹائن ڈے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مغربی روایات کی اندھی تقلید سے ہمارے اپنی اقدار تہس نہس ہوجائیں گے اور ہمیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ ہمیں خواتین پر حملوں میں اضافہ کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ممنون حسین نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عظیم قائدین کے فلسفوں پر عمل کرتے ہوئی ہی ترقی کرسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دنقبل ہی پشاور اور کوہاٹ اضلاع میں مقامی منتخبہ کونسل نے ویلنٹائن ڈے تقاریب پر امتناع عائد کردیا تھا۔
کونسل کے صدر نشین مولانا نیاز محمد نے کہا تھا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کو چاکلیٹس یا تحائف دینے کیلئے کوئی ایک دن مخصوص نہیں کرنا چاہئے ۔ اکثر و بیشتر ویلنٹائن ڈے تقاریب کے انعقاد پر اسلامی دانشوروں نے اعتراض کیا ہے اور کہا یہ اسلام کی ہتک اور توہین کے مترادف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT