Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ویلیج ریونیو آفیسر رشوت کے الزام میں گرفتار

ویلیج ریونیو آفیسر رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ، ٹی ایس کے بموجب محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 14 دسمبر کو 1-30 بجے دن شیخ حسین بابا ، ویلیج ریونیو آفیسر ، گوٹی پرتھی ( ویلیج ) ، تنگاتوریتھی ( منڈل ) ، ضلع نلگنڈہ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ پٹہ پاس بک میں زرعی اراضی کی تفصیلات کے اندراج کے لیے شکایت کنندہ سے 25,000 روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ آیا ۔ راشی عہدیدار کو اے سی بی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT