Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ اردومیڈیم اسکول میں یوم اساتذہ تقریب

ویملواڑہ اردومیڈیم اسکول میں یوم اساتذہ تقریب

ویملواڑہ۔/6ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی صدر جمہوریہ ہند سروے پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ کا انعقاد ملک بھر میں عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں ویملواڑہ کے اردو میڈیم اسکول میں جوش و خروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا۔یوم اساتذہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اسکول کے سابق صدر محمد حاجی نے شرکت کی۔ یوم اساتذہ تقریب میں صدر معلمہ محترمہ اصفیہ سلطانہ ، محمد قیوم ، پروین سلطانہ نے حصہ لیا جبکہ مقامی سیاسی قائدین کے علاوہ مقامی اخباری نمائندہ سید رسول شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات نے ڈرامے پیش کئے۔ اصفیہ سلطانہ نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ آنجہانی سروے پلی رادھا کرشنن کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے بعد اساتذہ کا رتبہ ہوتا ہے، طلبہ کی زندگی کو سنوارنے میں اساتذہ انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی طلباء کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنے اپنے اساتذہ کو تحائف پیش کئے۔ ضلع پریشد اردو میڈیم اسکول میں بھی یوم اساتذہ تقریب منائی گئی۔ ہیڈ ماسٹر نارائن ریڈی کے علاوہ اساتذہ شجاعت اللہ ، عتیق الرحمن، قمر سلطانہ، شسمیتا، شیو کمار نے تقریب میں حصہ لیا۔طلباء و طالبات نے یوم اساتذہ کے بارے میں خیالات پیش کئے اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT