Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں آج اے این ایم کی ہڑتال

ویملواڑہ میں آج اے این ایم کی ہڑتال

ویملواڑہ۔/20 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے پرائمری ہیلت سنٹر میں اے این ایم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اور سکنڈ گریڈ کے تمام ملازمین اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے 21 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔ طبی مزدوروں کی یونین کے صدر جی اشوک نے یہ بات نامہ نگاروں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایم کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ TAاور DA میں بھی اضافہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کے سلسلہ میں سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹر مہیش راؤ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر منجولا، شاہین، جیا سری لتا، سرسوتی، کویتا کے علاوہ دیگر اے این ایم موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT