Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے آج قرعہ اندازی

ویملواڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے آج قرعہ اندازی

ویملواڑہ 23 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے میناریٹی ڈی ایم ڈبلیو او کی نگرانی میں متحدہ ضلع کریم نگر کے پرانے اور نئے انگلش میڈیم اسکولس کی پانچویں ‘ چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں بچ گئی نشستوں کے لئے 24 اپریل بروز پیر کوکریم نگر کے ریونیو گارڈن میں صبح دس بجے قرعہ اندازی کی جائیگی ۔ ڈی ایم ڈبلیو او جناب سید محمو علی نے یہ بات بتائی ۔ کریم نگر کے ساتھ جگتیال‘ پداپلی اور راجنا اضلاع کی اقلیتی طلبا و طالبات اس اجلاس میں شرکت کریں اور اپنے ساتھ انکم سرٹیفکیٹ ‘ آدھار کارڈ ‘ کاسٹ سرٹیفکیٹ‘ بونافائیڈ اور فوٹوز ضرور ساتھ لائیں ۔ اس موقع پر او ایس ڈی محمد مخدوم سینئر اسسٹنٹ محمد مصلح الدین اور دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT