Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں بتکماں تہوار کا جوش و خروش

ویملواڑہ میں بتکماں تہوار کا جوش و خروش

ویملواڑہ /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواتین نے گذشتہ ایک ہفتہ سے نئے نئے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے پھولوں سے گول گول بتکماں تیار کرکے شام کے 5 بجے کے وقت گاؤں کے ندی کے کناروں پر جاکر بتکماں کھیل رہے ہیں ۔ آج 9 دن کے بعد بڑے پیمانے پر بہترین انداز میں بتکماں کھیلا گیا ۔ ویملواڑہ میونسپل کی جانب سے ندی میں پانی کم رہنے کے سبب ایک بتکماں تپے کو تیار کرکے اس میں بتکماں ڈال کر کھیلا گیا ۔ ہزاروں تعداد میں خواتین نے بتکماں کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور میونسپل کے جانب سے سائیٹوں کی سہولتیں اور پینے کے پانی کے علاوہ دیگر چند سڑکوں کی معمولی طور پر درستگی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT