Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں ترکاریوں کی قیمتیں آسمان پر‘ ٹماٹر 100 روپئے کیلو

ویملواڑہ میں ترکاریوں کی قیمتیں آسمان پر‘ ٹماٹر 100 روپئے کیلو

ویملواڑہ ۔ 2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں ترکاری کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام مشکلات سے دو چار ہیں ۔ ترکاریاں مہنگی ہونے سے مارکٹ میں خریدار بھی کم نظر آ رہے ہیں ۔ ایک ماہ قبل ٹماٹر 10 روپئے کول فروخت ہو رہا تھا ۔ اب اس کی قیمت 100 روپئے تک پہنچ چکی ہے ۔ دیگر ترکاریوں جیسے بھینڈی ‘ بیگن وغیرہ کی قیمت میں بھی کافی اضافہ ہوچکا ہے ۔ جہاں عوام ایک ایک کیلو ترکاری خریدتے تھے ۔ اب صرف پاوپاو کیلو ہی خرید رہے ہیں ۔ پہلے 100 روپئے کئی قسم کی ترکاریاں خریدی جاتی تھیں لیکن اب 100 روپئے میں صرف ایک کیلو ٹماٹر ہی مل رہا ہے ۔ خریداروں کی کسی وجہ سے تاجرین کو بھی کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ قیمتوں میں کمی کے لئے مناسب اقدامات کریں تو عوام کو سہولت ہوگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT