Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں دو سارقین گرفتار

ویملواڑہ میں دو سارقین گرفتار

ویملواڑہ۔/9 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں سرکل انسپکٹر آف پولیس اے سرینواس کی قیادت میں آئی ڈی پارٹی کے دو افراد نے شک و شبہ کی بنیاد پر ان کے مکانوں کی تلاشی لی اور ان کے مکانوں سے 13تولے سونا ، ڈھائی کلو چاندی اور قیمتی سامان برآمد کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے چوریوں کی تفصیلات بتائی۔ چھ مکانات میں انہوں نے قفل شکنی کے ذریعہ اب تک چوری کی، بھوانی نگر علاقہ کے مکان میں ایک تولہ سونا اور ایک عدد ایل ای ڈی ٹی وی، ودیا نگر کے علاقہ سے ایک تولہ سونا اور دس تولے چاندی، ترکاری مارکٹ سے 45 گرام سونا اور ڈھائی کلو چاندی اور قیمتی سامان انہوں نے چوری کی۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سیکل اسپلینڈر، ایک ٹی وی ایس ایکسل اور ایک آٹو ٹرالی بھی انہوں نے چوری کرنے کا الزام اپنے سر لے لیا۔ ویملواڑہ سے ہی ان کا تعلق ہے۔ چندانم راجو عمر 28سال پیشہ کارپنٹری اور بوروکو سریش پیشہ تجارت کے خلاف چوریوں کا کیس درج کرکے عدالت کی تحویل میں دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اے سرینواس نے آئی ڈی پارٹی کی بہترین کارکردگی پر ستائش کی اور انہیں انعامات دلوانے کا تیقن دیا۔

ورنگل میں صحافیوں کا آج
احتجاجی مظاہرہ
ورنگل۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل میں جرنلسٹ JAC کی جانب سے 10نومبر کو احتجاجی ریالی اور راستہ روکو پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ جرنلسٹ کے مسائل کی یکسوئی کو لیکر گذشتہ 18دنوں سے ورنگل پریس کلب کے پاس بھوک ہڑتال کیمپ جاری ہے جس کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے تائید کا اظہار کیا گیا ہے۔ 10نومبر جمعرات صبح 10بجے ورنگل پریس کلب تا کالوجی جنکشن تک احتجاجی ریالی نکالی جائے گی۔ بعد ازاں کالوجی سنٹر پر راستہ روکو پروگرام منعقد ہوگا جس کو کانگریس، تلگودیشم، بی جے پی، سی پی آئی، سی پی ایم اور دیگر اپوزیشن پارٹی کے قائدین، جرنلسٹ احتجاج کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ ورنگل کے جرنلسٹ سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT