Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں سی پی آئی کے زیراہتمام ریالی کا انعقاد

ویملواڑہ میں سی پی آئی کے زیراہتمام ریالی کا انعقاد

ویملواڑہ ۔ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میں سی پی آئی قائد جی پولیا کی قیادت میں ایک ریالی نکالی تاکہ غریب بے گھر عوام کو مکانات منظور کئے جائیں ۔ اس ریالی میں مزدوروں اور بے گھر افراد کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ ریالی بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوئے تحصیل آفس پہنچی جہاں تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ تحصیلدار ایل رمیش نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ویملواڑہ کیلئے 400 مکانات منظور ہونے والے ہیں اور بے گھر افراد کو منڈل کے حساب مستحق افراد کو دیئے جائیں گے ۔ بعدازاں سی پی آئی قائد جی پولیا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ کیلئے 400 مکانات بہت کم ہیں اور بے گھر افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ہر اسمبلی حلقہ میں کم از کم 2000 مکانات منظور کئے جائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظور ہونے والے 400 مکانات ٹی آر ایس کارکنوں کو ہی ہوجائیں گے ۔ اس ریالی میں سی پی آئی کے سینئر قائدین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT